• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی معروف اداکارہ ماریہ واسطی اداکاری کے ساتھ ساتھ نشانےبازی میں بھی ماہر ہیں۔

ماریہ واسطی نشانہ بازی میں بھی ماہر


سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ماریہ واسطی نے جدید اسلحہ اٹھائے ویڈیو اور تصویریں شیئر کی ہیں جس میں وہ نشانہ بازی کرنے میں مصروف ہیں۔


اس ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ انہیں اداکاری اور نشانہ بازی قدرتی طور پر آتی ہے، اور یہ انہیں معلوم تھا۔


انہوں نے بتایا کہ رائفل سے ہدف کونشانہ بنانے پر مجھے 100 میں سے 100 جبکہ نائن ایم ایم سے 100 میں سے 95 نمبر دیے گئے۔

 نشانہ بازی کے کھیل میں حصہ لینے والے کھلاڑی یا کسی بھی ٹارگٹ کو اچھے انداز سے نشانہ بنانے پر ماہر نمبرز دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ ماریہ واسطی آج کل چھٹیاں منانے پہلے ترکی اور اب تھائی لینڈ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے ’شوٹنگ‘ میں زبردست نمبر لے کر مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔


اس سے قبل انہوں نے ترکی میں  پیرا گلائیڈنگ کا تجربہ بھی کیا تھا جس کی انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی تھی۔

تازہ ترین