آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات 14؍ربیع الثانی 1441ھ 12؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کولمبس کا امریکا کیسا ہے؟ سنیے بشریٰ انصاری سے

معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایک تقریب میں ’کولمبس کا امریکا‘ کے موضوع پر ایک نظم پڑھی۔

طنز و مزاح پر مبنی اس نظم کو اپنی خوبصورت آواز میں منفرد انداز سے پیش کرنے پر حاضرین نے بشریٰ انصاری کو  تالیاں بجا کر داد دی۔


معروف ملی نغمہ ’یوں دی ہمیں آزادی  کہ دنیا ہوئی حیران‘ کی سُر پر مبنی ’کولمبس کا امریکا‘کے بول کچھ یوں ہیں۔

کیا ڈھونڈا ہے امریکا کہ دنیا ہوئی حیران

اے بھائی کولمبس تیرا احسان ہے احسان

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری نا صرف ایک سینئر اداکارہ ہیں بلکہ ایک گلوکارہ بھی ہیں۔

بشری انصاری معروف میوزک شو ’پاکستان آئڈل‘ میں جج بھی بنی تھی۔

بشرٰی انصاری اور ان کی بہن اسماء عباس کے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں تیار کردہ گانے ’ہمسائے ماں جائے‘ کو بہت زیادہ پذیرائی ملی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید