ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپکو نے میپکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے تمام افسروں کی رپورٹ طلب کر لی ،گریڈ 17 سے 20 کے افسروں کے بارے میں نان جوڈیشل سٹامپ پیپر پر اقرار نامہ فراہم کرنا ہو گا کہ اس افسر کے خلاف ایف آئی اے ،نیب کا کوئی کیس انکوائری نہیں ہے اور نہ ہی کوئی آڈٹ اعتراض ہے۔