• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: حملے میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی شہید


خیبر پختون خوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں فائرنگ کے نتیجے میں قائم مقام ڈی ایس پی رورل سی ٹی ڈی شہید ہو گئے۔

ایس ایس پی آپریشنز ظہور آفریدی کے مطابق پشاور میں واقع شاہ پور چوکی کے قریب گھات لگائے ہوئے ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود قائم مقام ڈی ایس پی رورل سی ٹی ڈی غنی خان شہید ہو گئے۔

ایس ایس پی آپریشنز ظہور آفریدی کا یہ بھی کہنا ہے کہ فائرنگ سے قائم مقام ڈی ایس پی رورل سی ٹی ڈی غنی خان کا گن مین اور ڈرائیور زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: ڈی آئی خان، دہشتگردوں کی فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار شہید

شہید ڈی ایس پی غنی خان کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمی گن مین اور ڈرائیور کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین