• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں تلاشیوں کے دوران روبوٹ استعمال کرے گی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج محاصرے او ر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران روبوٹ استعمال کرے گی، بھارتی وزارت دفاع نے کم از کم 25 برس تک کار آمد رہنے والے تقریباً 550 روبوٹس کی خریداری کا عمل شروع کر دیا ہے۔

بھارتی فوج کے سینئر افسر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ان روبوٹس میں سیڑھیوں پر چڑھنے، رکاوٹیں عبور کرنے اور دستی بم داغنے کی صلاحیتیں موجود ہوں گی جبکہ یہ 20 سینٹی میٹر گہرے پانی کو بھی عبور کر سکیں گے۔

 وزارت دفاع نے بھارت کے صنعت سے متعلقہ اداروں سے کہا ہے کہ وہ 19 نومبر کو روبوٹس کی نگرانی کے حوالے سے اپنی مصنوعات پیش کریں جبکہ وزارت دفاع اشیا کی درآمد پر انحصار کم کرنے کے لیے دیسی ساختہ ہونے پر زور دے رہی ہے۔

ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق وزارت نے یکم اکتوبر 1990 کو اس وقت ملک کی راشٹریہ رائفلز کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کی درخواست پر خریداری کا عمل شروع کیا تھا جب جموں و کشمیر میں نیم فوجی ایجنسیز کو کئی طرح کی دشواریاں پیش آ رہی تھیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج ان روبوٹس کو مقبوضہ کشمیر میں تلاشی آپریشنز کے دوران پہلی دفاعی لائن کے طور پر استعمال کرے گی۔

تازہ ترین