• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد پولیو کے نام پر میٹرز اتارنا قابل مذمت ہے،جمعیت ن

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی نے کہا ہےکہ انسداد پولیو کے نام پر پشتون آباد میں تین ماہ سے عوام کے بجلی کےمیٹروں کواتارنے کے بعد غائب کردئیےگئے،عوام دفتروں کےچکر کاٹ کاٹ کر تھک چکے ، انہوں نے کہا کہ بزور طاقت مسائل سلجھنے کی بجائے الجھ جائیں گے،عوام کے اتارے گئے میٹروں کوواپس کیا جائے، انہوں نے کہاکہ عوام کی زندگی سے کھیلا جا رہا ہے موجودہ حکومت کی سفاکی کا یہ عالم ہے کہ آج تک اس نے کوئی نوٹس نہیں لیا انہوں نے کہا کہ جمعیت نظریاتی ایسی ناانصافی پر خاموشی اختیارنہیں کریگی۔ 
تازہ ترین