مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ، نواز شریف کے جسم پر ادویات کے ظاہر ہونے والے سائیڈ ایفیکٹس اور سوجن میں کمی لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شریف میڈکل بورڈ کے ڈاکٹرز کے اجلاس میں محمد نواز شریف کی رپورٹس کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ پلیٹ لیٹس کم ہونے کی تشخیص کے بغیر اسٹیرائڈز اور دیگر ادویات دے کر بہت بڑا خطرہ مول لیا جا رہا ہے، اور ایسا صرف مرض کی تشخیص کے بغیر بیرون ملک منتقلی کی خاطر کیا جا رہا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت کو لاحق سنگین خطرات کے پیش نظر طبی طور پر یہ طریقہ کار زیادہ دیر تک جاری رکھنا ممکن نہیں رہے گا ڈاکٹر نے واضح کیا ہے کہ نواز شریف کو جلد بیرون ملک منتقل نہ کیا گیا تو معاملہ پاکستانی ڈاکٹرز کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔
رہنما نون لیگ نے قوم سے محمد نواز شریف کی صحت کے لیے خصوصی دعا کی درخواست بھی کی ۔
انہوں نے خبردار کیا کہ نواز شریف کی صحت کے معاملے میں مزید تاخیر جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔