• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیرونچی پراسرار طورپر جاں بحق ‘ ورثاء کی تلاش

پشاور(کرائم رپورٹر)تھانہ گلبہار پولیس کو پراسرار طور پر جاں بحق ہونیوالے ہیرونچی کی لاش ملی ہے ۔ گزشتہ روزتھانہ گلبہار پولیس کو اطلاع ملی کہ جنرل بس سٹینڈ کے قریب پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش پڑی ہے پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردی اور اس کے ورثاء کی تلاش شروع کردی تاہم رات گئے تک اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔
تازہ ترین