• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضائی آلودگی عالمی انڈیکس، کراچی کا آج 10واں نمبر

فضائی آلودگی


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے، فضائی آلودگی کے باعث عالمی انڈیکس میں کراچی آج دسویں نمبر پر ہے۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بوندا باندی کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 17.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30سے 32ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں شمال مشرق سے ہوائیں 18کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 59فیصد ہے۔

دوسری جانب کراچی کی فضاء میں آج بھی آلودگی کی مقدار زائد ہے، ایئرکوالٹی انڈیکس میں کراچی کی فضاء میں زہریلے ذرات کی مقدار 155تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی انڈیکس میں کراچی آج فضائی آلودگی میں دسویں نمبر پر ہے۔

تازہ ترین