• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہل مکہ نبی کریمﷺ کو معجزات کے باعث اعلان نبوت سے قبل بھی نبی مانتے تھے، پیر عبدالقادر شاہ جیلانی

لندن (آصف ڈار) رسول کریمﷺ نے اپنے اعلان نبوت سے قبل ہی اپنے اعلیٰ کردار کی وجہ سے اس قدر مقبولیت حاصل کرلی تھی کہ جب انہوں نے نبوت کا اعلان کیا تو لوگوں نے ان کے علاقے والتھم سٹو میں دارالعلوم قادریہ جیلانیہ میں عید میلادالنبیﷺ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محفل میلاد سے پاکستان سے آئے ہوئے صاحبزادہ محمد حسین قادری، پیر سید صابر حسین شاہ، صاحبزادہ مظہر حسین شاہ اور دیگر علما و مشائخ عظام نے بھی خطاب کیا جب کہ اس موقع پر نعت خوانوں نے حضور اکرمﷺ کے حضور شاندار انداز میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی نے کہا کہ رسول پاکﷺ نے نبوت کے اعلان سے قبل ہی معجزات دکھانے شروع کردیئے تھے اور دور، دور تک ان کے صادق و امین ہونے کے ڈنکے بج رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے دیکھا کہ آمد رسولﷺ کے موقع پر سارے علاقے میں نور ہی نور تھا۔ آپﷺ جب جھولے میں ہوتے تھے تو چاند اس جانب جاتا تھا جہاں آپﷺ کی نظریں ہوتی تھیں۔ اہل مکہ کو اس وقت یقین ہوگیا تھا کہ آپﷺ دنیا کی سب سے بڑی ہستی ہیں۔ پیر سید عبدالقادر نے کہا کہ حضور اکرمﷺ کا میلاد منانا سارے مسلمانوں کے لئے باعث فخر ہے۔ صاحبزادہ محمد حسین ندا قادری (پاکستان) نے کہا کہ اسلام ایک مکمل فلسفہ حیات ہے۔ اس سے نئی نسلوں کو رہنمائی حاصل کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بعض سیاستدانوں کی جانب سے مذہب کو سیاست کے لئے استعمال کرنا درست نہیں۔ پیر سید صابر حسین شاہ نے کہا کہ اتوار24نومبر کو والتھم فاریسٹ ٹائون ہال سے عظیم الشان جلوس نکالا جائے گا، جس میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ36واں عظیم الشان جلوس مفکر اسلام کی قیادت میں نکالا جائے گا۔ صاحبزادہ مظہر حسین شاہ نے کہا کہ میلاد النبیﷺ کے اس جلوس میں شرکت کے لئے برطانیہ کے ہر قصبے اور ہر شہر سے کوچیں آئیں گی۔ خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی اس جلوس میں شریک ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو میلاد کے جلوسوں میں شریک کرنے کا مقصد مسلمان نوجوانوں کو اسلامی تربیت کرنا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان اور یورپ بھر سے عقیدت مند اس جلوس میں شریک ہوں گے۔ محفل میں شرکت کرنے والوں میں مولانا حافظ محمد اظہر چشتی، حافظ شاہ محمد چشتی، علامہ نثار احمد قادری، حافظ مولانا اشتیاق احمد قادری، مولانا حسنات احمد قادری، قاری عاصم مرزا قادری، میاں ساجد لطیف قادری شامل تھے جب کہ کمیونٹی شخصیات چوہدری عبدالشکور قادری، چوہدری محمد حنیف قادری، چوہدری لیاقت علی قادری، چوہدری شوکت قادری، چوہدری حیدر علی، چوہدری عثمان، حافظ صاحبزادہ انیق علی شاہ گیلانی، حافظ بلال مغل، حافظ راجہ ذیشان، علامہ راجہ انعام الحق، راجہ محمد امجد قادری اور دیگر شامل تھے۔

تازہ ترین