آپ آف لائن ہیں
جمعرات17؍ذیقعد 1441ھ9؍جولائی2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ڈلیوری ورکر کو مفلوج کرنے والے ڈرائیور کو 12 سال قید

لندن ( جنگ نیوز) سٹیفورڈ کرائون کورٹ نے ایمیزون کے ڈلیوری ورکر چانس برائٹ کو مفلوج کرنے والے ڈرائیور مائیکل روز کو 12 سال قید سنادی ۔ وہ ڈرائیور ڈلیوری ورکر کو وہیکلز کے ساتھ 100 میٹر تک گھسیٹتے ہوئے لے گیا تھا جس کے نتیجے میں ورکر کی کمر شدید زخمی ہوئی اور اس کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ پھوٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں وہ مفلوج ہو گیا ۔ یہ حادثہ وولورہیمپٹن کے قریب 4 مارچ کو پیش آیا تھا ۔ پارکر سٹریٹ کے 41 سالہ اٹکنسن کو ڈلیوری وین چوری کرنے اور مجرم کی مدد کرنے کے الزام میں 20 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ والسال سے تعلق رکھنے والے دو دیگر 34 سالہ گریفن اور روز کی 39 سالہ بہن کیرول ڈیوس دونوں نے پہلے ہی مجرم کی مدد کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ ڈیوس کو 12 ماہ کا کمیونٹی آرڈر اور گرفن کو چار ماہ کی معطل سزا سنائی گئی۔
یورپ سے سے مزید