• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکورٹی خدشات پر ڈوور بندرگاہ کے قریب ڈرون اڑانے پر پابندی

لندن ( جنگ نیوز) سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ڈوور بندرگاہ کے قریب ڈرونز اڑانے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ نئی قانون سازی میں کہا گیا کہ یہ بندرگاہ اہم قومی انفراسٹرکچر ہے۔ نئی قانون سازی میںکہا گیا کہ پورٹ آف ڈوور کے قریب ڈرون طیاروں کی پرواز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکومت نے بندرگاہ کی اتھارٹیز کی درخواست کے بعد یہ قانون سازی کی جن کا موقف تھا کہ یہ ایک اہم قومی بنیادی ڈھانچے کی جگہ ہے۔ بغیر پائلٹ طیارے کو سطح سمندر سے 1000 فٹ سے نیچے اور 2.25 سمندری میل کے اندر استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے۔دسمبر میں گیٹ وک میں ڈرون دیکھنے کے باعث 36 گھنٹوں میں 1000 پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا تھا ۔ رواں سال ڈرون سرگرمیوں کے باعث ہیتھرو سمیت متعدد دیگر ائرپورٹس بھی پروازیں معطل کرنے پر مجبور ہو گئے تھے ۔ پورٹ آف ڈوور نے کہا کہ یہ ملک میں پہلی بندرگاہ ہے جس کے قریب ڈرونز اڑانے پر پابندی کے لئے قانون سازی کی گئی ہے۔ ائر نیوی گیشن آرڈر 2016 کے تحت اکتوبر میں ٹرانسپورٹ سکریٹری کے جاری کردہ ضوابط یکم نومبر کو نافذ ہوئے تھے ۔
تازہ ترین