• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا اقوام متحدہ کمیٹی میں اقلیتوں کے حق میں قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)پاکستا ن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تھرڈ کمیٹی کی طرف سے ایک قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہے جس میں اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے انسانی حقوق کی پاسداری اورتحفظ پرزوردیاگیا ہے،اقوام متحدہ کیلئے پاکستان مشن میں سکینڈ سیکرٹری قاسم عزیز نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے عالمی برادری کی توجہ بھارت میں مسلمانوں کی حالت زار کی جانب مبذول کرائی جنھیں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی اقلیتوں کے خلاف پالیسیوں کے باعث خطرات لاحق ہیں،مقبوضہ کشمیر میں موجودہ بحران کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی آئین کے آرٹیکل 35 اے اور370 کی منسوخی کا واضح مقصد متنازعہ ریاست کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے تاکہ مقامی مسلمان اکثریتی آبادی کو اقلیت میں تبدیل کیاجاسکے،پاکستان مندوب نے کہاکہ اقلیتی امور کے خصوصی نمائندے کی حالیہ رپورٹ میں بھی آسام میں لاکھوں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک پر افسوس کااظہار کیاگیا ہے جنھیں غیرملکی قراردئیے جانے کا خدشہ لاحق ہے،قاسم عزیز نے کمیٹی کو خبردار بھی کیا کہ حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہندو توا کے نظریے کے تحت بھارت میں اسلامی ثقافتی ورثے کو مٹایا جارہا ہے۔
تازہ ترین