• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ ، طلبا کے مسائل کے خاتمے کیلئےکھلی کچہری لگانے کافیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم سکولز نے کھلی کچہریاں لگانے کافیصلہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ اساتذہ ، طلبا کے مسائل کے خاتمے کےلئے کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک اجلاس سی ای او ایجوکیشن ملتان ریاض خان کی صدارت میں ہوا جس میں ڈی ای او راو جاوید رفیق ، نصرت فردوس ، ڈپٹی ڈی ای او رانا ولایت علی، سلطانہ اسلم ، میاں خالد اور ملک فیاض نے شرکت کی ۔اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن نے کہا کہ بچوں اور ان کے والدین کے مسائل کے فوری حل کےلئے تحصیل سطح پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے۔ اے ای اوز ان کھلی کھلی کچہریوں کو مانیٹرکریں گے اور شکایات کو رفع کرائیں گے ۔ اس کےعلاوہ ریٹائرڈ ٹیچرز اور پینشنر کے مسائل بھی ان کھلی کچہریوں میں حل ہوں گے۔ انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی مار نہیں پیار کی پالیسی کو کامیاب بنائیں ۔جو کام پیار سے لیا جاسکتا ہے وہ مار نہیں لیا جاسکتا ۔ سکولوں میں مار پیٹ کے واقعات کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جن کی روک تھام ضروری ہے۔ بچوں پر تشدد کرنےو الے اساتذہ سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ اس کے خلاف پیڈاایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔
تازہ ترین