• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل گیمز‘ریسکیونے 750کھلاڑیوں، کو طبعی امداد فراہم کی ‘ڈی جی

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور سپورٹس کمپلیکس میں جاری نیشنل گیمز کے دوران ریسکیو1122 مختلف گیمز کے دوران زخمی اور بیمار ہونے والے 750سے زائد کھلاڑیوں، منتظمین اور دیگر افراد کو ابتدائی طبعی امداد فراہم کی، ڈاکٹر خطیر احمد ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122نے بتایا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایات پر ریسکیو1122 نے نیشنل گیمز کے دوران میڈیکل کیمپس قائم کیے ہیں۔ ریسکیو1122کی جانب سے ایمرجنسی میڈیکل بس، ایمبولینسز، میڈیکل کیمپس اور موٹر سائیکل فائر ٹینڈر تعینات کیے گئے ہیں جس میں ریسکیو 1122 نے اب تک دوران کھیل زخمی اور بیمار ہونے والے750سے زائد کھلا ڑیوں، منتظمین اور دیگر افراد کو ابتدائی طبعی امداد فراہم کی جا چکی ہے جن میں سے صرف 10شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹر خطیر احمد نے بتایا کہ ریسکیو1122نے مختلف ایمرجنسیز مثلاً موچ، پٹھے، جوڑوں، سانس میں تکلیف، بلڈ پریشر اور شوگر کے مریضوں کو خدمات فراہم کی گئیں۔ نیشنل گیمز کے دوران ریسکیو 1122کے100سے زائد اہلکار کھلاڑیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ریسکیو1122پشاور، مردان،چارسدہ ایبٹ آباد اور خیبر کے علاقے جمرود میں کھلاڑیوں کو علا ج معالجہ فراہم کر رہا ہے۔
تازہ ترین