آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ9؍ربیع الثانی1441ھ 7؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

مصباح الحق محنتی اور ایماندار اسپورٹس مین ہیں، وزیراعظم عمران خان


وزیر اعظم عمران خان نے سابق کپتان اور موجودہ کوچ مصباح الحق کو ایماندار اور محنتی اسپورٹس مین قرار دیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چھٹی کے روز اپنے دیرینہ دوستوں سے کرکٹ پر گپ شپ کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مصباح الحق ایک ایماندار اور محنتی اسپورٹس مین ہیں۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مصباح الحق میں سلیکشن اور کوچنگ کی صلاحیت موجود ہے۔

سابق کپتان سرفراز احمد کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ  سرفراز احمد ایک اچھے کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے سابق کپتان کو مشورہ دیا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں محنت کرکے واپس قومی ٹیم میں آئیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ نیا ڈومیسٹک نظام حقیقی ٹیلنٹ اوپر لائے گا۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب تک معیاری فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں ہوگی ہماری کرکٹ باقی دنیا سے پیچھے رہ جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید
کھیلوں کی خبریں سے مزید