• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حریف کو 27 گول سے ہرانے پر فٹبال ٹیم کا کوچ برطرف

میلان (جنگ نیوز) اٹلی میں ایک جونیئر فٹ بال ٹیم کے کوچ کو اس لیے اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے کیونکہ ان کی ٹیم نے اپنی مدمقابل ٹیم کو صفر کے مقابلے میں 27 گولز سے شکست دے دی۔ رپورٹ کے مطابق کلب کے صدر کا کہنا تھا کہ یوتھ فٹ بال کی قدریں اس چیز سے مختلف اور متضاد ہیں۔ مخالفین کی ہمیشہ عزت کرنی چاہیے لیکن آج یہ نہیں ہوا۔ بطور صدر میں ماریانہ کی ٹیم سے معافی مانگتا ہوں۔

تازہ ترین