• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی علاقے کے لوگ سردی کو انجوائے کرتے ہوئے


پاکستان کے شمالی علاقوں کے افراد موسم سرما سے بڑے ہی منفرد انداز میں لطف اندوز ہورہے ہیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہیں۔

پاکستان میں موسم سرما کا آغاز ہوگیا ہے پورے ملک میں جہاں لوگ سردی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کررہے ہیں وہیں پاکستان کے شمالی علاقوں کے لوگ انوکھے اور ثقافتی انداز میں سردی انجوائے کر رہے ہیں۔

گزشتہ دِنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پاکستان کے شمالی علاقوں کی کچھ ویڈیوز وائرل ہوئیں جس میں دو نوجوان لڑکے ہنزہ میں برف کی چادر اوڑھے پہاڑوں پر گلگت بلتستان کا ثقافتی رقص کررہے ہیں اور اِس طرح منفرد انداز میں موسم سرما کے خوب مزے لے رہے ہیں۔


جب کہ دوسری ویڈیو میں 5 نوجوان لڑکے سخت سردی سے بچنے کے لیے چائے اور کافی کا انتخاب کرنے کے بجائے برف کے فرش پر مزے لوٹ رہے ہیں ۔


اِس انوکھے کھیل کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین پسند کر رہے ہیں اور ویڈیو پر کمنٹس کرکے اِس بات کا اظہارکررہے ہیں کہ جیسے صارفین کا بھی یہ کھیل کھیلنے کا دِ ل کر رہا ہو۔

واضح رہے کہ پاکستان میں موسم سرما کا آغاز رواں ماہ سے ہوا ہے، پاکستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت زیادہ ہے جبکہ صوبہ سندھ میں ابھی سردی کی شدت کم ہے۔

تازہ ترین