مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فردوس باجی عمران نیازی کو خوش کرنےکے لیے فیصلے کی من گھڑت تشریح نہ کریں، پھر معافی مانگنی پڑے گی۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ فردوس باجی نواز شریف اور شہباز شریف نے جو عدالت میں لکھ دیا وہ کروڑوں عوام کی امانت ہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ فردوس باجی جھوٹ نہ بولیں، عوام کو پتہ ہے کہ عدالت نے غیر قانونی حکومتی موقف مسترد کیا ہے، آپ جیسے لوگ سچ کو جھوٹ سمجھتے ہیں کیونکہ آپ کی روزی جھوٹ پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ فردوس باجی آپ سیاسی اور کارکردگی کے میدان میں مقابلہ کرسکتیں تو نواز شریف کی صحت پر 24 گھنٹے سیاست نہ کرتیں۔