• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کی اتحادی جی ڈی اے بھی پھٹ پڑی

وفاقی حکومت کی اتحادی جی ڈی اے بھی پھٹ پڑی


وفاقی حکومت کی سندھ میں اتحادی جماعت گرینڈ ڈیموکریٹ الائنس (جی ڈی اے) بھی پھٹ پڑی۔

جی ڈی اے پر مشتمل جماعتوں کا سربراہی اجلاس کراچی میں مرتضیٰ جتوئی کی رہائش گاہ پر ہوا۔

اجلاس میں سندھ کی سیاسی صورتحال پر غور اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو میں پیر پگارا نے کہا کہ لاڑکانہ کے ضمنی الیکشن میں جیت مولانا فضل الرحمٰن کی حمایت سے ملی، وفاقی حکومت سے جو امیدیں وابستہ تھیں، وہ پوری نہیں ہوئیں، ہم مایوس ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اور تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا ہونا نہیں چاہتے، وفاقی حکومت اگر بہتری چاہتی ہے تو میرٹ کو ترجیح دینی ہوگی۔

پیر پگارا نے سندھ حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ پیپلز پارٹی نے صوبے میں تمام ہی ادارے تباہ کردیے ہیں، کاشت کار فاقوں پر مجبور ہوگئے ہیں۔

جی ڈی اے رہنما ایاز لطیف پلیجو نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت احساس پروگرام میں سندھ کو مناسب حصہ دے۔

انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پر چشمہ لنک کینال منصوبہ قبول نہیں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جی ڈی اے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔

تازہ ترین