• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا چوپڑا اور سلمان خان سب سے زیادہ سرچ کیجانے والی شخصیات

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)پریانکا چوپڑا اور سلمان خان انٹرنیٹ پرسب سے زیادہ سرچ کی جانے والی مشہور شخصیات ہیں۔بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور بھارتی فلم اسٹار سلمان خان بین الاقوامی سطح پر انٹرنیٹ پر سرچ کی جانے والی سب سے مشہور شخصیات ہیں، اکتوبر 2019 میں پریانکا چوپڑا اور سلمان خان کو بالترتیب 2 اعشاریہ 74 اور 1 اعشاریہ 83 ملین بار سرچ کیا گیا تھا۔دوسری جانب بھارتی اداکار امریش پوری اور بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان اس فہرست میں ان سے نیچے ہیں جنہیں بالترتیب اوسطا 1 اعشاریہ 7 ملین بار تلاش کیا گیا ہے۔یہ تحقیق بوسٹن میں واقع ایک ٹیکنالوجی کمپنی ایس ای مروش SEMrush کے ذریعے کی گئی جس نے حال ہی میں حدود پار بھارتی اداکاروں اور اداکاراؤں کی مقبولیت کاعالمی جائزہ لیا۔اس تحقیق میں اکتوبر 2018 سے اکتوبر 2019 تک کے عالمی اعداد و شمار موجود ہیں اور بتایا گیا ہے کہ سلمان خان اور پریانکا چوپڑا بین الاقوامی سطح پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی بھارتی مشہور شخصیات ہیں۔اس تحقیق کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا کے لئے سب سے زیادہ سرچ دسمبر 2018 میں کی گئی تھی جبکہ اس مہینے میں انہیں 13 اعشاریہ 6 ملین بار سرچ کیا گیا تھا، اس میں دلچسپ بات یہ ہے کہ پریانکا چوپڑا ماہانہ سرچ کی جانے والی شخصیت میں4 اعشاریہ 2 ملین سے زیادہ کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ایس ای مروش کمپنی کے ذریعے کی جانے والی تحقیق میں بھارتی اداکار 2 حصوں میں تقسیم کیے گئےہیں، انفرادی طور پر غور کیا جائے تو سلمان خان، امریش پوری اور شاہ رخ خان سرفہرست تین مقبول اداکار ہیں جبکہ پریانکاچوپڑا، سنی لیون، اور دپیکا پڈوکون اس فہرست میں صفِ اول کی خواتین ہیں۔اس مطالعے میں ایک اور دل چسپ حقیقت کا انکشاف ہوا ہے کہ مدھوبالا چھٹی ممتاز اداکارہ ہیں جن کو 1 اعشاریہ 3 ملین ماہانہ عالمی سطح پر سرچ کیا گیا جبکہ سرچ لسٹ میں کترینہ کیف، عالیہ بھٹ، عمران خان، اور رنویر سنگھ کے علاوہ بھی دیگر اہم نام شامل ہیں۔واضح رہے کہ بولی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن 7 لاکھ 20ہزار کی ماہانہ اوسط کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر ہیں۔
تازہ ترین