آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل12؍ربیع الثانی 1441ھ 10؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ


انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

دورانِ سماعت پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ اگر عمران خان کو مقدمے سے بری کر دیا جائے تو کوئی اعتراض نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ سیاسی طور پر بنائے گئے کیسز ہیں، ان کیسز سے نکلنا کچھ بھی نہیں، صرف عدالت کا وقت ضائع ہو گا۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان کے وکیل بابر اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ دھرنے میں تقاریر یا دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر دہشت گردی کی دفعات نہیں لگائی جا سکتیں۔

یہ بھی پڑھیئے: عمران خان عدالت میں پیش ہوں گے

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پارلیمنٹ و پی ٹی وی حملہ کیس میں وزیرِ اعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، جو آئندہ سماعت پر 5 دسمبر کو سنایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید