• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: بارشوں سے حادثات میں 3 افراد جاں بحق

بلوچستان میں بارشوں کے باعث 3 افراد جاں بحق ہو گئے، ندی نالوں میں طغیانی کے باعث کئی شاہراہیں بند ہو گئیں۔


کوئٹہ میں دیوار اور چھت گرنے کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے، موسیٰ خیل کی لوڑی تنگ ندی کے سیلابی پانی میں نوجوان بہہ گیا۔

سیلابی ریلوں کے باعث ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہے، کھوسٹ ندی میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی،مقامی لوگوں نے گاڑی میں سوار 2 افراد کو بچا لیا، ضلعی انتظامیہ نے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

آج ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اورژالہ باری ہو سکتی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آج سندھ، مکران کے ساحلی علاقوں اور کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، کہیں کہیں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

مالا کنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن میں کہیں کہیں گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔

راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن میں بارش ہو سکتی ہے۔

کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، سبی، نصیرآباد ڈویژن میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، سکھر، لاڑکانہ، شہید بے نظیر آباد، کراچی ڈویژن میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف علاقوں میں دن کے درجۂ حرارت میں معمول سے 04 سے 06 ڈگری کمی کی پیش گوئی کی ہے۔

تازہ ترین