• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سُپر وومین کا لقب دینے پر مداحوں کا شکریہ، عائزہ خان

اداکارہ عائزہ خان کا انسٹاگرام پر مداحوں کا شکریہ


اداکارہ عائزہ خان نے ایک پوسٹ میں اپنے مداحوں کی جانب سے ’سُپر وومین‘ کا لقب پانے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

گزشتہ دِنوں معروف اداکارہ عائزہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا کہ ’اِس سال کے اختتام سے پہلے میں ذاتی طور پر آپ سب کا شکریہ اداکرتی ہوں کہ آپ سب نے مجھے اتنی محبت اور پیار دیا۔‘


عائزہ خان نے اپنی روزمرہ روٹین کے بارے میں لکھا کہ ’میں ایمانداری سے بتا رہی ہوں کہ میں روزانہ صبح 7 بجے اُٹھتی ہوں، پھر حورین کو ناشتہ کروا کے اُس کے لیے لنچ باکس تیار کرتی ہوں اور پھر خود حورین کو اسکول چھوڑ کر آتی ہوں۔‘

ادکارہ نے لکھا کہ ’حورین کو اسکول چھوڑ کر آنے کے بعد گھر آکر ریان کو اُٹھاتی ہوں اور پھر ریان کو ناشتہ کرواتی ہوں، اِس کے بعد ریان کو تیار کرکے اپنی امی کے گھر چھوڑتی ہوں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’ریان کو امی کے پاس چھوڑنے کے بعد میں اپنے کام پر چلی جاتی ہوں اور جب بھی کام کے دوران موقع ملتا ہے تو ایک بار گھر آکر بچوں کو دیکھ لیتی ہوں اور جب موقع نہیں ملتا ہے تو کیمرے کے ذریعے ہی بچوں پر نظر رکھتی ہوں۔‘

یہ بھی پڑھیے: عائزہ خان سے متعلق چند اہم انکشافات

عائزہ خان نے لکھا کہ ’جب میں کام ختم کرکے واپس گھر آتی ہوں تو بچوں کو کھانا کھلاتی ہوں، اُن کو نہلاتی ہوں اور پھر بچوں کو بیٹ مین اور شہزادی والے نائٹ ڈریس پہناتی ہوں، اِس کے بعد حورین کی کہانیاں سُنتی ہوں۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’اِس کے بعد میں اپنا میک اپ اُتارتی ہوں، اپنے ’پسندیدہ  شخص‘ یعنی اپنے شوہر دانش تیمور کے ساتھ ڈنر کر تی ہوں اور رات کے 3 بجے سو جاتی ہوں پھر اگلی صبح و ہ ہی 7 بجے اُٹھ کر اپنی روزمرہ کی روٹین میں مصروف ہوجاتی ہوں۔‘

اُنہوں نے اپنے مداحوں سے سوال کیا کہ کیا سب مشکل نہیں ہے؟

اداکارہ نے آخر میں لکھا کہ ’کبھی کبھی یہ سب بہت مشکل لگتا ہے لیکن میرے مداحوں نے مجھے جو پیار دیا ہے اور مجھے سُپر وومین بنایا ہے اُس سے مجھے یہ سب کرنے کی طاقت ملتی ہے اور میں یہ سب اِس لیے بھی کرتی ہوں تاکہ آپ سب مجھ پر فخر محسوس کریں۔‘

تازہ ترین