• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا سے معاہدے کی دستخطی تقریب میں باقر قالیباف شرکت کریں گے: ایرانی نائب وزیرِ خارجہ

ایران کے نائب وزیرِ خارجہ مجید تخت روانچی---فائل فوٹو
ایران کے نائب وزیرِ خارجہ مجید تخت روانچی---فائل فوٹو

ایران کے نائب وزیرِ خارجہ مجید تخت روانچی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے کی دستخطی تقریب میں باقر قالیباف شرکت کریں گے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مذاکرات کے اگلے مرحلے میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق امور زیرِ بحث آئیں گے، یورینیئم افزودگی، افزودہ مواد کے ذخائر، ایران کی جوہری ضروریات پر بات ہو گی۔ 

مجید تخت روانچی کا کہنا ہے کہ معاہدے پر دستخط سوئٹزر لینڈ میں ہوں گے، تقریب کے مقام کا ابھی تعین نہیں کیا گیا، یہ بھی واضح نہیں کہ تقریب کس نوعیت یا طریقہ کار کے تحت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ عبوری معاہدے پر دستخط کے فوراً بعد مذاکرات کا اگلا دور شروع ہو جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید