• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’مین آف دی میچ‘ بننے پر فٹبالر کو انڈوں کا انعام

—اسکرین گریب
—اسکرین گریب

زیمبیا میں فٹبالر کو ’مین آف دی میچ‘ قرار دیے جانے پر کسی ٹرافی یا نقد انعام کے بجائے ایک انوکھا اور دلچسپ تحفہ دیا گیا جو کہ سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیمبیا کے فٹبالر کینیڈی مسونڈا کو  زیمبیا کی سپر لیگ میں پاور ڈائناموس کی جانب سے نکانا کے خلاف کھیلتے ہوئے میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر ’مین آف دی میچ‘ قرار دیا گیا۔


میچ کے دوران کینیڈی مسونڈا نے فیصلہ کن گول کیا اور اپنی ٹیم کو 0 -1 سے برتری دلائی۔

اگرچہ زیمبیا کے فٹبالر کو ان کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے ’مین آف دی میچ‘ قرار دیا گیا لیکن وہ میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز اپنی کارکردگی پر ملنے والے انعام کی وجہ سے بنے کیونکہ انہیں انعام میں ٹرافی، شیلڈ یا نقد انعام کے بجائے انڈوں کے 5 کریٹ دیے گئے۔

اس غیر متوقع انعام نے فٹ بال کے شائقین اور کھلاڑی دونوں کو حیران کر دیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید