• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: نواز شریف کا چار گھنٹے طویل طبی معائنہ

نواز شریف کا لندن کے اسپتال میں طبی معائنہ


سابق وزیراعظم نوازشریف کا لندن کے گائز اسپتال میں 4 گھنٹے طویل طبی معائنہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسپتال میں نواز شریف کے دل کے معائنے کے ساتھ خون کے نمونے بھی لیے گئے۔

صدر مسلم لیگ ن اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج اسپتال میں نواز شریف کے کچھ ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور بھی ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان مزید ٹیسٹوں کے ذریعے سے ڈاکٹر پلیٹ لیٹس میں اچانک کمی کی وجوہات کا پتا چلائیں گے۔

اسپتال میں نوازشریف کے ہمراہ ان کے صاحبزادے حسین نواز، حسن نواز اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی موجود تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق اسپتال میں نواز شریف کے دل کے معائنے کے ساتھ ہیماٹولوجی اور پی ای ٹی اسکین بھی کیا جانا تھا۔

گزشتہ روز لندن کے پہنچنے والے سابق وزیراعظم نے رات آرام کیا، آج وہ طبی معائنے کے لیے اپنے صاحبزادے کے گھر سے اسپتال پہنچے تھے۔

تازہ ترین