• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد آرٹ فیسٹول میں رنگ برنگی مرغے

اسلام آباد آرٹ فیسٹول میں رنگ برنگی مرغے


اسلام آباد میں پاکستانی اور انٹرنیشنل فنکاروں کا میلہ سجا ہے، جس میں ایسے ایسے رنگین مرغے ڈسپلے کیے گئے ہیں کہ دیکھنے والے کو اپنا یا دوستوں کا ماضی یاد آہی جاتا ہے۔

رنگ برنگے مرغے جو اسکول کا زمانہ یاد دلاتے ہیں، ان سے اسلام آباد کا رنگا رنگ آرٹس فیسٹیول سجاہوا ہے، لیکن معروف آرٹسٹ جمال شاہ کا کہنا ہے کہ یہ مرغے کسی اور مقصد کیلئے بنائے گئے ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ پاکستانی اور انٹرنیشنل آرٹسٹ سب کا کام یہاں ڈسپلے ہے، مرغے میں نے بنائے ہیں، میرے نزدیک پاکستانی قوم نے یہ سزا قبول کرلی ہے، میرا پیغام یہ ہے کہ مرغا بننا چھوڑ دیں، کھڑےہوکے اپنی قسمت بدلیں۔

خوبصورت سنگ تراشے، دلفریب پینٹنگز، ایسا لگتا ہے ہر طرف رنگوں کی بہار ہے، فیسٹیول کے شرکاء فنکاروں کے مداح ہوگئے۔

اسلام آباد آرٹس فیسٹیول 13 روز جاری رہے گا، اس میں ہر بار فن کا ایک نیا پہلو اجاگر کیا جارہا ہے۔

اسلام آباد آرٹ فیسٹیول کے زیر اہتمام اس تقریب میں لوگوں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا، مرغا آرٹ کے ذریعے پاکستانی عوام کو دلچسپ انداز میں ایک سنجیدہ پیغام دیا گیا ہے کہ آخر کب تک مرغا بنے رہو گے۔

تازہ ترین