• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات میں ریلوے لائن پر سیلفی بناتے ہوئے نوجوان ہلاک

گجرات میں ریلوے لائن پر سیلفی بناتے ہوئے نوجوان ہلاک


گجرات میں ریلوے لائن پر سیلفی بناتے ہوئے بارہویں جماعت کا طالب علم ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بارہویں جماعت کا طالب علم جابر ریلوے لائن پر ٹرین کے ساتھ موبائل فون سے سیلفی بنارہا تھا کہ لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرین کی زد میں آنے سے شدید زخمی ہو گیا، نوجوان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیے: سیلفی لیتے ہوئے دلہن سمیت 4 افراد دریا میں بہہ گئے

گزشتہ ماہ اس مقام پر سیلفی بناتے ہوئے تین نوجوان ٹرین کی زد میں آنے سے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ایک سیلفی نے خاندان کو اسکی خوشیاں لوٹادیں

دنیا بھر میں ہرسال سیلفی کے جنون میں مبتلا سیکڑوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں، جن میں بھارت سرفہرست ہے۔

تازہ ترین