• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری معاشی صورتحال کمزور ہے،آہستہ آہستہ بہتر ہوجائیگی،عبدالرزاق

اسلام آباد (آئی این پی) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ملکی ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا ہے لیکن ابھی ہماری معاشی صورتحال کمزور ہے امید ہے آہستہ آہستہ بہتر ہوجائے گی۔ گزشتہ چھ ماہ کے دوران ملکی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے ،ہمیں ویلیو ایڈ مصنوعات کی برآمدات بڑھانا ہوں گی، عالمی کنونشن پر عمل درآمد پاکستان کی بہتری کیلئے ہے، ہمارے لئے فائدہ مند ہے کہ چائلڈ لیبر کو ختم کریں اور خواتین کو حقوق دیں،بچے سکول سے باہر ہوں یہ کسی صورت قابل قبول نہیں ، بدھ کے روز مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جی ایس پی پلس کے باعث ہماری برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ ہمیں ویلیو ایڈ مصنوعات کی برآمدات بڑھانا ہوں گی۔
تازہ ترین