• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے تعاون جاری رکھیں گے،بل گیٹس

ابو ظہبی(آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی ابوظہبی میں مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس سے ملاقات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ترقیاتی ادارے پاکستان میں پولیوکے خاتمے کیلئے 2.06 بلین ڈالر دیں گے جب کہ حکومت پاکستان پولیو کے خاتمے کیلئے 150 ملین ڈالر فراہم کرے گی، اس موقع پر مائیکرو سوفٹ کے بانی کا کہنا تھا کہ بل گیٹس فانڈیشن پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا تعاون جاری رکھے گی۔
تازہ ترین