امریکی نیوز ایجنسی بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ گزشتہ 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
امریکی نیوز ایجنسی بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق فروری 2020ء میں ایف اے ٹی ایف کے جائزے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں مزید بیرونی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگست میں پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ 5 سال کی کم ترین سطح پر تھی، جس کے بعد بیرونی سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ میں 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سرمایہ کاری کی۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ 2014ء کے بعد بیرونی سرمایہ کاروں کی سب سے بڑی انویسٹمنٹ ہے، فروری 2020 ء میں ایف اے ٹی ایف کے جائزے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں مزید سرمایہ کاری متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان اسٹاک میں 64 پوائنٹس کا اضافہ
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے کافی کام کیا ہے، لندن کی 2 معروف کمپنیوں نے بھی پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی ہے۔