پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کی صورتحال برقرار ہے، جس کے باعث محکمہ تعلیم نےکل (جمعہ) لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد کے اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا۔ چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ 22 نومبر بروز جمعہ لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں اسموگ کی وجہ سے سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے۔
محکمہ ماحولیات کے مطابق لاہور میں جمعرات کو ایئرانڈیکس 397 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب رات کو لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت بھی 11 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک گِر چکا ہے، صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب بھی 89فیصد تھا، خنکی بڑھنے سے دھند بھی شروع ہو گئی ہے، صبح کے وقت لاہور ایئرپورٹ اور گردونواح میں حدنگاہ 120 میٹر تک رہ گئی تھی۔
محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دھند مزید بڑھنے اور جمعے کے روز کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیاہے۔