• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد فیسٹیول میں ایرانی فنکار بھی شریک

اسلام آباد فیسٹیول میں ایرانی فنکار بھی شریک


وفاقی دارالحکومت میں جاری اسلام آباد فیسٹیول میں ایران کے تین فنکار بھی شریک ہیں۔ جو کیلی گرافی، پینٹنگ اور میٹل ورک کے فن پاروں کی نمائش کے ساتھ شرکا کو سکھانے کا کام بھی جاری رکھے ہوئےہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جاری آرٹ فیسٹیول میں شرکت کے لیے ایران سے بھی تین آرٹسٹ آئے ہیں۔ میٹل ورک کی ماہر آرٹسٹ کا زیادہ کام جیولری میں ہے، وہ فن کے جوہر دکھانے کے ساتھ اپنا فن دوسروں کو سکھانے میں بھی پیش پیش ہیں۔

ایرانی میٹل ورک آرٹسٹ زہرا سفیری کا کہنا ہے کہ وہ چار۔پانچ سال سے یہ کام کر رہی ہیں اور پہلی مرتبہ پاکستان آئی ہیں، پاکستان کے لوگوں کے بارے میں جو منفی خیالات لائی تھی، اس کے بالکل برعکس پایا۔

اُن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد بہت پیارا ہے اور ایسا لگ رہا ہے جیسے یہاں سے بہت کچھ سیکھ کے جاؤں گی۔

ایرانی پینٹر زارا جان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں زیادہ تر ڈرائنگ اورا سکیچنگ کرتی ہوں، یہ کام کرتے ہوئے 7 سے 8 سال ہوگئے، سو نے کے پانی کی مدد سے بھی پینٹنگ کر تی ہوں، یہاں کام کرنے کا تجربہ کافی اچھا رہا ہے۔

فیسٹیول کی رونق بڑھانےوالے شرکا فن کے جلووں سے لطف اندوزہونےکےساتھ سیکھنے کےمواقعوں سے بھی خوب فائدہ اٹھارہے ہیں۔

پینٹنگ ہویاکیلی گرافی یاپھرمیٹل ورک سب ہی فن اسلام آباد کے آرٹ میلے کی رونقیں بڑھارہے ہیں ۔ فن سیکھنے کی جستجو بھی کئی لوگوں کویہاں کھینچ لائی ہے کیونکہ ایرانی فنکارفن کی نمائش کےساتھ فن سکھانے کاہنر بھی خوب جانتےہیں۔

تازہ ترین