• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر عارف علوی بھی کمزور اور طاقتور قانون کی بحث میں شامل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی کمزور اور طاقتور کے حوالے سے قانون کی بحث میں شامل ہوگئے، انہوں نے کہا کہ اگر قوم وزیر اعظم، عدلیہ اور انتظامیہ سے برابری اور مساوی سلوک کی توقع رکھتی ہے تو یہ غلط بات نہیں۔

ایوان اقبال میں ریاست مدینہ اور فکر اقبال کے موضوع پر فکری نشست میں خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اُنہیں صدر بننے کی تمنا نہیں تھی، نہ ہی کبھی وزیر اعظم عمران خان کو اس مقصد کے لئے درخواست کی۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے لحاظ سے غریب اور امیر میں کوئی فرق نہیں ہونا چاہیے، اداروں کو چاہیے کہ ریاست مدینہ قائم کرنے کے لئے قانون اور انتظامیہ میں بھی مساوات لائیں۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ بابری مسجد کے فیصلے نے بھارتی مسلمانوں کو غم زدہ کردیا ہے، دو قومی نظریے کی سچائی ایک بار پھر ثابت ہوگئی ہے، شیخ عبداللّٰه اور مفتی خاندان بھی اس کے قائل ہو گئے ہیں۔

تازہ ترین