• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اچک خان اچکزئی پرحملے میں ملوث افراد کوگرفتارکیاجائے‘پشتون ایس ایف

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پشتون ایس ایف کے زیر اہتمام ایگریکلچر یونیورسٹی پشاورمیں پشتون ایس ایف کے یونٹ جنرل سیکرٹری پرقاتلانہ حملے میں ملوث عناصر کی عدم گرفتاری کیخلاف جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا شرکاء نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور خیبر پختونخوا حکومت کیخلاف نعرے بازی کررہے تھےشرکاء سے پی ایس ایف کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین عالمگیرخان مندوخیل،نقیب اللہ کاکڑ،پائیدین خان کاکڑ،مزمل خان،سمیع اللہ کاکڑودیگر نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ14نومبرکوپشاورمیں حکمران جماعت کی طلباء تنظیم کے کارکنوں نے زرعی یونیورسٹی میں حملہ کرکے اچک خان اچکزئی کو شدیدزخمی کیا جس کے نتیجے میں وہ آج اسلام آباد میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے طلباء تنظیم کو حکومت کی مکمل سرپرستی حاص ہے اس لیے ہفتہ گزرنے کے باوجود واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیاگیا ہمارے عدم برداشت کے فلسفہ کو کمزوری نہ سمجھا جائے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ اچک خان اچکزئی پرحملے میں ملوث آئی ایس ایف کے کارکنوں کیخلاف ایف آئی آردرج کی جائے۔ 
تازہ ترین