• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: اسکول میں سانپ کے کاٹنے سے 10 سالہ بچی ہلاک

بھارتی ریاست کیرالا کے اسکول میں سانپ کے کاٹنے سے 10 سالہ بچی ہلاک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کیرالا کے سرکاری اسکول میں کلاس کے اندر سانپ گھس آیا جس نے پانچویں جماعت کی طالبہ شیھالا شیرن کو کاٹ لیا تاہم کلاس میں موجود ٹیچر کی جانب سے بچی کو اسپتال پہنچانے میں غفلت برتی گئی جس کے باعث انہیں معطل کردیا گیا۔

طالبہ کے والدین کا کہنا ہے کہ جب ہم بچی کو لے کر اسپتال پہنچے تو وہاں سانپ کے زہر کے خلاف ویکسین دستیاب نہیں تھی جس کی وجہ سے اسے دوسرے اسپتال لے کر گئے وہاں بھی ہمیں یہی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا، پھر تیسرے اس کے بعد چوتھے اسپتال لے کر گئے وہاں بھی ہمیں یکساں صورت حال کا سامنا کرنا پڑ ا ۔

انہوں نے کہا کہ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے بچی کو 90 کلو میٹر دور بڑے اسپتال لے جانے کا کہا گیا جس کی وجہ سے کافی دیر ہوگئی اورہماری بیٹی انتقال کرگئی۔

تازہ ترین