• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری شوگر ملز کیس،نواز شریف اور مریم نوازکو حاضری سے استثنیٰ

لاہور (نمائندہ جنگ،صباح نیوز)لاہور کی احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نےچوہدری شوگر ملز کیس میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف کی ریفرنس دائر ہونے تک حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ ریفرنس دائر ہونے کے بعد مریم نواز ٹرائل کا سامنا کریں گی، احتساب عدالت،یوسف عباس شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6دسمبر تک توسیع کردی گئی ، عدالت نے قرار دیا ہے کہ ریفرنس دائر ہونے کے بعد مریم نواز ٹرائل کا سامنا کریں گی۔ جبکہ عدالت نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی۔
تازہ ترین