• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہستان میں پھنسے مسافروں کیلئے امدادی کارروائی جاری

کوہستان میں پھنسے مسافروں کیلئے امدادی کارروائی جاری


چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھنسےمسافروں کی مدد کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری نے کہا کہ کوہستان میں پھنسے مسافروں کو متبادل سفری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

امدادی ٹیم میں ضلع دیامر کے انتظامی آفیسرز، پولیس اور ڈیزاسٹر منجمنٹ کے اہلکار شامل ہیں۔

چیف سیکرٹری کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ سڑک کی بحالی کے لیے ہیوی مشینری بھی پہنچا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہراہ قراقرم گلگت راولپنڈی سیکشن شتیال کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تھی۔

تازہ ترین