پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیلی فونگ گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی اور رہبر کمیٹی کو مزید فعال کرنے پر اتفاق کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر اہم نوعیت کی بات چیت ہوئی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان جلد ملاقات کا امکان ہے۔