• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریر: عالیہ کاشف عظیمی

ماڈل:نساء

ملبوسات: spade

ڈیزائنر: کشور باقر

آرایش: ماہ روز بیوٹی پارلر

عکّاسی: عالیہ نثار

لے آؤٹ: نوید رشید

امجد اسلام امجدنے اپنی ایک نظم،’’ہم سفر‘‘میں اس قدر عُمدہ لفظوں کی مالا پروئی ہے کہ واہ واہ کیے بغیر رہا نہیں جاسکتا۔ ملاحظہ کیجیے ؎’’تمھارا نام کچھ ایسے مِرے ہونٹوں پہ کِھلتا ہے…اندھیری رات میں جیسے…اچانک چاند بادل کے کسی کونے سے باہر جھانکتا ہے…اور سارے منظروں میں روشنی پَھیل جاتی ہے…کلی جیسے، لرزتی اوس کے قطرے پہن کر مُسکراتی ہے…بدلتی رُت، کسی مانوس سی آہٹ کی ڈالی لے کر چلتی ہے…تو خُوشبو باغ کی دیوار سے روکے نہیں رُکتی…اِسی خُوشبو کے دھاگے سے مِرا ہر چاک سِلتا ہے…تمہارے نام کا تارا مِری سانسوں میں کِھلتا ہے…تمھیں مَیں دیکھتا ہوں، جب سفر کی شام سے پہلے…کسی اُلجھی ہوئی گم نام سی چِنتا کے جادُو میں…کسی سوچے ہوئے بےنام سے لمحے کی خُوشبو میں…کسی منظر کے دامن میں،کسی خواہش کے پہلو میں…تو اس خوش رنگ منظر میں تماری یاد کا رستہ…نجانے کس طرف سے پُھوٹتا ہے…اور پھر ایسے مِری ہر راہ کے ہم راہ چلتا ہے…کہ آنکھوں میں سِتاروں کی گزر گاہیں سی بنتی ہیں…دھنک کی کہکشائیں سی…تمھارے نام کے خُوش نما حرفوں میں ڈھلتی ہیں…کہ جن کے لمس سے ہونٹوں پہ جگنو رقص کرتے ہیں…تمھارے خواب کا رشتہ مِری نیندوں سے مِلتا ہے…تو دِل آباد ہوتا ہے…مِرا ہر چاک سِلتا ہے…تمھارے نام کا تارا مِری آنکھوں میں کِھلتا ہے۔‘‘واقعی، منظورِ نظرکا فقط ذکرہی نہ صرف لبوں پر مُسکراہٹ کے گُل کِھلا دیتا ہے، بلکہ پور پور خوشی سے جھوم جھوم جاتا ہے۔ اور پھر مَن خود بہ خود ہی گنگنانے، سجنےسنورنے کو مچلنے لگتا ہے۔ سو، اس بار ہم نےبھی اپنی بزم کچھ ایسے ہی حسین ودِل کش ملبوسات سے مرصّع کی ہے کہ پیکر ِ حُسن کو، پیا اس رُوپ میں دیکھ کردیکھتا نہ رہ گیا، تو کہیے گا۔

ذرا دیکھیے،سلور گِرے رنگ شِمر فیبرک میں ہاف کٹ ٹراؤزر کے ساتھ ٹیل فراک کا جلوہ۔فراک کا اِنر پلین ہے، تو میسوری فیبرک اَپر پر مشینی کڑھت بہت حسین تاثر دے رہی ہے،جب کہ فراک کےگھیر اور آستینوں پرکہیں کہیں گولڈن موتیوں کی آرایش بھی خُوب جچ رہی ہے۔پھر گولڈن رنگ بنارسی ٹراؤزر،زری ،دھاگے،نگ، ستاروں کے کام سے آراستہ ڈبل لیئر فرنٹ اوپن ائیر لائن قمیص کے تو کیا ہی کہنے کہ اس کے ساتھ سُرخ آنچل نے تو گویا لباس کا حُسن دو آتشہ کردیا ہے۔ایک جانب ٹی پنک رنگ ایمبرائڈرڈ شرٹ، ٹراؤزر کے اسٹائل کا جواب نہیں ،تو دوسری جانب سُرخ اور طلائی رنگ کے حسین امتزاج میں ڈبل لیئر کام دار پیپلم اور ڈھاکا فلیپر کادِل آویزانداز جی موہ لینے کو کافی ہے۔اور بیج رنگ ایمبرائڈرڈ شرٹ اور ٹراؤزرکا انداز بھی بہت ہی پیارا لگ رہا ہے ۔ یہ دِل کش،حسین اور منفرد اندازِ پیراہن آپ کے حُسن کو کچھ اس طور رعنائی بخشیں گے کہ دِل بے ساختہ گنگنا اُٹھے گا؎آنکھوں میں روپ صُبح کی پہلی کرن سا۔

تازہ ترین
تازہ ترین