• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست خارج

وزیرِ اعظم کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست خارج


اسلام آباد ہا ئی کورٹ نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست خارج کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے درخواست کی سماعت کی اور سلیم اللّٰہ خان کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

اس سے قبل گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیرِ اعظم عمران خان کی 18 نومبر کی تقریر پر توہینِ عدالت کی درخواست آج سماعت کے لیے مقرر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیئے: وزیراعظم کی قانونی ٹیم کو فیصلے کا جائزہ لینے کی ہدایت

درخواست گزار سلیم اللّٰہ خان نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں عدلیہ کی توہین اور عدلیہ کو متنازع بنانے کی کوشش کی۔

تازہ ترین