• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکردگی کا سب سے بڑا صلہ عوام کی محبت ہے، فواد عالم

کارکردگی کا سب سے بڑا صلہ عوام کی محبت ہے، فواد عالم


پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کا کہنا ہے کہ ا ن کی کارکردگی کا سب سے بڑا صلہ عوام کی محبت ہے جو ان کی پرفارمنس پر ان کے حق میں باتیں کرتے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں فواد عالم سے جب پوچھا گیا کہ کیا کبھی یہ نہیں سوچا کہ پرفارمنس کا کوئی صلہ نہیں مل رہا تو کیوں نہ سب کچھ چھوڑ دوں تو34 سالہ بیٹسمین نے کہا کہ ان کا سب سے بڑا صلہ یہی ہے کہ سب ان کیلئے بات کرتے ہیں، اگر وہ پرفارم نہیں کررہے ہوتے تو کوئی ان کا نام بھی نہیں لیتا۔

فواد عالم نے قائد اعظم ٹرافی میں سدرن پنجاب کیخلاف ڈبل سنچری اسکور کرتے ہوئے اپنے فرسٹ کلاس کیرئیر کے 12 ہزار رنز بھی مکمل کئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی خیالات آتےہیں لیکن یہی بات انہیں حوصلہ دیتی ہے کہ لوگ ان کی سپورٹ میں ہیں۔

فواد نے کہا کہ وہ اتنے بڑے پلیئر نہیں کہ سلیکٹرز یا بورڈ سے جاکر یہ سوال کریں، کبھی ساتھی کرکٹرز سے بات ہوتی بھی ہے تو بظاہر سب ٹھیک لگتا ہے۔

تازہ ترین