• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد، خاتون کے ہاتھوں نند قتل، دوسری زخمی

پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں گھریلو جھگڑے کے دوران ایک خاتون نے مبینہ طور پر تیز دھار آلے سے اپنی ایک نند کو قتل جبکہ دوسری کو زخمی کر دیا۔

پولیس کےمطابق واقعہ فیصل آباد شہر کے علاقے رضا آباد میں پیش آیا، جہاں ایک گھریلو جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر خاتون نے تیز دھار آلے سے اپنی 2 نندوں پر حملہ کیا۔

خاتون کے حملے کےنتیجے میں اس کی ایک نند جاں بحق جبکہ دوسری شدید زخمی ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیئے: ’نند بھاوج کی فرضی شادی‘ بھارت میں انوکھی رسم

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمہ کو حراست میں لے لیا جبکہ مقتولہ کی لاش اور زخمی خاتون اسپتال منتقل کر دیا۔

تازہ ترین