• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

UAE اور پاکستان میں عہدقدیم سے ثقافتی، تجارتی روابط ہیں

اسلام آباد(محمدصالح ظافر) متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر حمد عبید ابراہیم نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں پرانے اور تاریخی ثقافتی مضبوط روابط ہیں، ان کا کہنا تھا کہ بحرہ عرب کے دونوں اطراف پاکستان اور متحدہ عرب امارات ،ثقافت، آب و ہوا اور موسمی اعتبار سے بہت یکسانیت ہے، ان کا کہنا تھا کہ قدیم تاریخی ثبوت بتاتے ہیں کہ دونوں ممالک میں عہد قدیم تجارت رہی ہے،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بابائے متحدہ عرب امارات شیخ زید بن سلطان النہیان نے پاکستان کو ہمیشہ اپنا دوسرا گھر قرار دیا ہے، متحدہ عرب امارات کےقیام سے قبل بھی انہوں نے دیگر شیوخ کے ہمراہ پاکستان کا کئی مرتبہ دورہ کیا۔

تازہ ترین