• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت سے کراچی کے 2725ملین کے فنڈز روک لیے گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) حکومت سندھ کی جانب سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو نہ ملنے والے فنڈزکی کل رقم 2725 ملین ہو گئی بلدیہ عظمی کراچی (کے ایم سی) کو گذشتہ مالی سال برائے 2018-19 کی چوتھی قسط اور جاری شدہ مالی سال برائے 2019-20کی ڈسٹرکٹ اے ڈی پی اقساط کے عدم اجرا پر معاشی بحران کے جنم دینے کے لگا جس پر کنٹریکٹرز شدید پریشان ہیں کراچی کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس ایسو سی ایشن کے چیرمین ایس ایم نعیم کاظمی کی زیر صدارت منعقد ہوا اور کہا گیا کہ حکومت سندھ کی جانب سےبلدیاتی اداروں کو فنڈز جاری نہ کرکے انتہائی زیادتی کی جارہی ہے جبکہ ان فنڈز کے ٹینڈرز روزانہ مختلف اداروں کی جانب سے ٹینڈرز کی طلبی اور ورک آڈرز کے اجراءکا سلسلہ جاری ہے اور ان ورک آرڈرز کے تحت کنٹریکٹرز پر کام کروانے کیلئے دباؤ ڈالا جاتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت حکومت سندھ کی جانب سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے گذشتہ مالی سال برائے 2018-19 کی چوتھی قسط 625 ملین اور بلاک ایلوکیشن کے 850 ملین کی رقم جاری نہیں کی جاسکی ۔اس کے علاوہ نئے مالی سال برائے 2019-20 کی ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کی مد میں جولائی ۔اگست 2019 میں جاری ہونے والی 625 ملین کی قسط کا اجراءنہ ہوسکا اور اسے مختلف بہانوں سے ٹال مٹول کیا جارہا ہے ۔جبکہ اب نومبر ۔دسمبر میں جاری ہونے والی تیسری قسط کا وقت بھی گزررہا ہے ۔ اس طرح بلدیہ عظمیٰ کراچی کو نہ ملنے والے فنڈزکی کل رقم 2725 ملین ہو گئی ہے جس کی وجہ سے کے ایم سی کے زیر انتظام تعمیراتی اسکیموں کے کنٹریکٹرز میں بے چینی پیدا ہوگئی ہے اور شدید مالی بحران کا شکار ہیں ۔
تازہ ترین