• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتار پورسےآنیوالی سکھ لڑکی کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام ،فیصل آباد سے آئے بوائے فرینڈ ایک دوست اور ایک پاکستانی لڑکی کیسا تھ پاکستان جانیکا منصوبہ بنایا تھا

لاہور(خالد محمود خالد)پاکستان نے کرتار پور راہداری سے گوردوارہ درشن کے لئے آنے والی سکھ لڑکی کی پاکستانی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی جب کہ پورے علاقے میں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی اور پاکستانی وزیٹرز کے لئے گردوارہ سے واپسی پر بھی بائیومیٹرک لازمی قرار دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق 23نومبر کوہریانہ سے تعلق رکھنے والی سکھ لڑکی منجیت کوریاتری کے روپ میں اپنے پاکستانی فیس بک بوائے فرینڈ سے ملنے کے لئے راہداری کے ذریعے گوردوارہ پہنچی جہاں فیصل آباد سے آیاہوا اس کا بوائے فرینڈ اپنے ایک دوست اور ایک پاکستانی لڑکی کے ساتھ موجود تھا۔

ان چاروں نے گوردوارہ کی پہلی منزل پر جا کر ملاقات کی۔ ملاقات میں سکھ یاتری منجیت کور نے راہداری سے واپس جانے کی بجائے پاکستانی علاقے میں جانے کا منصوبہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق سکھ لڑکی کے بوائے فرینڈ کے ہمراہ آنے والی پاکستانی لڑکی نے اپنا وزیٹر کارڈ بھارتی سکھ لڑکی کو دے دیا اور اس یاتری کارڈ گوردوارے کے ایک کوڑے دان میں پھینک دیا۔

تازہ ترین