• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک میں دسمبر کے دوسرے اور چوتھے ہفتے میں بارشیں ہوں گی جن سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو جائے گا، پہاڑی علاقوں پر برفباری ہوگی جبکہ میدانی علاقوں میں بارش سے اسموگ اور دھند کی شدت کم ہوجائے گی۔

دسمبر میں مغربی ہواؤں کے تین چار سلسلے آئیں گے جن کے باعث ملک کے مغربی، وسطی اور شمالی حصوں میں درمیانی بارش ہوگی تاہم دوسرا اور چوتھا ہفتہ زیادہ نم آلود رہے گا۔

یہ بھی دیکھئے  :ملک میں سردی کی شدت میں اضافہ


محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان، کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں برفباری کا امکان ہے، جس سے شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت معمول سے کم اور جنوبی حصوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

وسطی اور جنوبی پنجاب میں ہلکی اور شدید دھند پڑنے کا امکان ہے تاہم بارشوں سے پنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور دھند کی شدت کم ہوجائے گی۔

تازہ ترین