• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے بعد ٹڈی دل کا بلوچستان میں فصلوں پر حملہ


سندھ اور پنجاب سے آنے والے ٹڈی دل نے بلوچستان کے علاقے جعفر آباد، نصیر آباد، سبی، کوہلو اور ہرنائی کی فصلوں پر حملہ کر دیا ہے۔

کاشت کاروں کو فصلیں تباہ ہونے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے، صوبے کے ان علاقوں میں تباہی مچانے کے بعد ٹڈی دل مکران اور خاران کا رخ کر رہے ہیں۔

پلانٹ پروٹیکشن آفیسر عارف شاہ کے مطابق سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں فصلوں پر حملہ کرنے کے بعد ٹڈی دل نے بلوچستان کے علاقے جعفر آباد، نصیر آباد، سبی، کچھی، کوہلو اور ہرنائی کی فصلوں پر حملے کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹڈی دل کے ان حملوں کے باعث ان علاقوں میں کاشت کی گئی لاکھوں روپے کی فصلیں تباہ ہوگئیں، جبکہ کاشت کاروں کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔

عارف شاہ نے بتایا کہ جعفر آباد، نصیر آباد، سبی، کچھی، کوہلو اور ہرنائی کی فصلوں کو نقصان پہنچانے کے بعد ٹڈی دل مکران اور خاران ڈویژن کا رخ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے کسانوں نے بندوقیں اٹھا لیں

یہ بھی پڑھیئے: شہری ٹڈیوں کی کڑھائی اور بریانی بناکر کھائیں

انہوں نے کہا کہ اب مکران اور خاران میں بھی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے جس کے لیے ان علاقوں کے زمینداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

پلانٹ پروٹیکشن آفیسر عارف شاہ نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ آئندہ سال اپریل اور مئی میں بلوچستان کے ان علاقوں میں ٹڈی دل کے دوبارہ حملے کا امکان ہے۔

تازہ ترین