• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری محمد الطاف شاہد پی ایس پی برطانیہ اوریورپ کےدوسری بار صدرمقرر

بر منگھم (پ ر ) پاک سر زمین پارٹی کے بانی ومرکزی چیئرمین سیّدمصطفیٰ کمال نے برطانیہ اوریورپ میں پی ایس پی کے اغراض ومقاصدکے ساتھ بھرپورکمٹمنٹ کامظاہرہ کرنے اوراوورسیزپاکستانیوں کوپی ایس پی کے پلیٹ فارم پر منظم ومتحرک کرنے پر چوہدری محمد الطاف شاہدکودوسری بار صدرمقررکردیا ہے۔پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل رضاہارون نے چوہدری محمدالطاف شاہد کی تقرری کاباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی صدر انیس احمدقائم خانی نے چوہدری محمد الطاف شاہد کی تقرری پران کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا ہے ۔پاک سر زمین پارٹی کے بانی ومرکزی چیئرمین سیّدمصطفی کمال نے برطانیہ اوریورپ میں پی ایس پی کے صدر چوہدری محمدالطاف شاہد کے نام اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا کہ پی ایس پی کے سواکوئی جماعت پاکستان میں فعال اورنظریاتی خلاء پُرنہیں کرسکتی۔عہدحاضر میں پاکستان میں زیادہ تر پارٹیاں نظریہ ضرورت اورمالیاتی سیاست کی علامت بن کرابھری ہیں جبکہ واحد پاک سرزمین پارٹی ہے جو ملک میں نظریاتی سیاست کی علمبردار ہے اورہم آئندہ بھی اقتدارکیلئے جمہوری اقدار،اپنے نظریات ،فلسفہ سیاست اوراصولوں پرسمجھوتہ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نظام کی تبدیلی کے نام پرعوام کوبیوقوف بنایاگیا ۔،2018ء کے انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی اورپی ایس پی کے مینڈیٹ پرشب خون ماراگیاورنہ آج ایوانوں میں بیٹھے زیادہ ترلوگ زندانوں میں ہوتے۔پاکستان کاہرمحب وطن فرداورسنجیدہ طبقہ پی ایس پی کواقتدارمیں دیکھنے کاخواہاں ہے۔
تازہ ترین